بولتی نہیں روتی تصویر | لکھاری ام آلبنین | Podcast by Naveed Hussain khokhar

Share:

Listens: 0

Naveed Hussain Khokhar

Fiction


یہ صرف بولتی نہیں روتی تصویر ہے، لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر لفظ کم پڑ رہے ہیں، ویسے تو پہلی نظر میں ہی دونوں عورتوں کے حلیے بتا رہے ہیں کون پڑھا لکھا ہے اور کون ان پڑھ، کھلے بالوں کے ساتھ جینز اور بغیر دوپٹہ پہنے بیٹھی لڑکی زمانہ جاہلیت کی ترجمانی کر رہی ہے اور ساتھ میں بیٹھی ان پڑھ مائی دوپٹہ اور عبایا پہنے جدید دور کی تہذیب یافتہ ہونے کی ترجمانی کر رہی ہے، بظاہر اپنے اپنے نوٹس پڑھنے میں گم یہ نوجوان پڑھے لکھے دکھائی دے رہے ہیں، اور نیچے بیٹھی ان پڑھ مائی حالات کی پڑھی لکھی گہری سوچوں میں گم ہے، علم کا تعلق ادب، تہذیب اور تربیت سے ہے، اور جب یہی غریب لوگ اپنے بچوں کو نہیں پڑھاتے تو ہم کہتے ہیں انہیں ادب اور تمیز ہی نہیں ہے، حالانکہ ہم یہ نہیں سوچتے کیا ہم پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت بھی دے رہے ہیں یا صرف ڈگریاں اکٹھی کرنے میں لگے ہوئے ہیں، یقین جانے اگر یہ لڑکی اٹھ کر مائی کو جگہ دیتی تو گھر بیٹھی مائی کی بیٹی ان پڑھ نہ رہتی اگر یہ لڑکا مائی کو جگہ دے دیتا تو اسے پردیس گئے بیٹے کی زیادہ کمی محسوس نہ ہوتی پل بھر کیلئے سہی وہ اس لڑکے میں اپنے پردیسی بیٹے کو دیکھ لیتی___ میں سمجھتی ہوں زیادہ تر پڑھے لکھے ہی ان پڑھ ہونے کا ثبوت دے جاتے ہیں، ٹھیک کہتے جو علم کو اندر اتار لیتا ہے وہ سادہ تہذیب و تربیت یافتہ بن جاتا ہے اور جو علم کو اوپر سے گزار دیتا ہے وہ پڑھا لکھا ان پڑھ ہی رہتا ہے،___ طالبِ دعا ام البنین۔۔۔